مفسر کی تعریف

ٹی وی یا کیسٹ سے قرآن سننا
أكتوبر 30, 2018
عوام کے لئے ترجمۂ قرآن اور تفسیر کا مطالعہ
أكتوبر 30, 2018

مفسر کی تعریف

سوال :مفسر کی تعریف کیا ہے ،سورہ یسین کن شخصیتوں کے متعلق نازل ہوئی ؟ ِ

ھوالمصوب:

جو شخص کلام عربیت ،علم قرأت ،اصول دین ،اصول فقہ ،اسباب نزول ،ناسخ ومنسوخ ،قصص سے واقفیت اور احادیث نبویہ اور آثار صحابہ پر نگاہ رکھتے ہوئے قرآن کے الفاظ ومعانی کی وضاحت کرتا ہو وہ مفسر کہلاتا ہے(1) سورہ یٰسین پوری امت کے لئے اتری ہے ،اس سورہ میں بعض واقعات ایسے ہیں جن میں مختلف لوگوں کے قصے بطور تمثیل ہیں،قرآن نے کسی نام کی صراحت نہیں کی ہے ،البتہ تاریخی واقعات سے مفسرین نے مختلف لوگوں کے نام بتانے کی کوشش کی ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی