عوام کے لئے ترجمۂ قرآن اور تفسیر کا مطالعہ

مفسر کی تعریف
أكتوبر 30, 2018
تفسیر ابن کثیر مستند ہے؟
أكتوبر 30, 2018

عوام کے لئے ترجمۂ قرآن اور تفسیر کا مطالعہ

سوال :کیا قرآن کا ترجمہ پڑھنا اور قرآن کی تفسیر کا مطالعہ کرنا عوام کے لئے درست ہے ،اگر کوئی شخص قرآن کا ترجمہ پڑھنے سے روکے اور یہ کہے کہ عام آدمی قرآن کا ترجمہ وتفسیر پڑھ کر گمراہ ہو جائے گا تو ایسے شخص پر کیا حکم لگایا جائے گا اور کیا کسی عالمہ کا درس قرآن دینا درست ہے، عوام کے سامنے ؟نیز آپ کے نزدیک عوام کے لئے کو نسا ترجمہ وتفسیر منا سب ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

کسی عالم دین کی رہنمائی میں عوام کے لئے بھی قرآن اور تفسیر کا مطالعہ کرنا درست ہی نہیں بلکہ محمود اور مستحسن ہے ،کسی عالم کے بغیر آزادانہ طور پر قرآن کے ترجمہ وتفسیر کے مطالعہ کرنے میں دشواریاں ہو سکتی ہیں ،عوام کے سامنے کسی عالم دین کا درس قرآن دینا بلا شبہ درست ہے ،بلکہ ایک اہم دینی فریضہ کی ادائیگی ہے ،ترجمہ شیخ الہند مع تفسیر مولانا شبیر عثمانی کا مطالعہ عوام کے لئے زیادہ منا سب ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی