قرآن کے بوسیدہ اوراق کاحکم

قرآن کی طرف پشت کرنا
أكتوبر 30, 2018
قرآن کے بوسیدہ اوراق کاحکم
أكتوبر 30, 2018

قرآن کے بوسیدہ اوراق کاحکم

سوال :بوسیدہ قرآن کے اوراق کو اگر کوئی جلادے تو کیا حکم ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

قرآن کے بوسیدہ اوراق کو جو بوسیدہ یا دیمک خوردہ یا ناقابل انتفاع ہو چکے ہوں اس کو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی جگہ میں جہاں لوگوں کی آمد ورفت بالکل نہ ہویا کم ہو ،دفن کردیا جائے جیسا کہ مسلمان میت کو دفنا یا جا تا ہے ،اس کو جلانا عوام کی رعایت میں بہتر نہ ہوگا ۔ المصحف اذا صار خلقا وتعذر القراء ۃ لا یحرق بالنار الیہ أشار محمد وبہ نأخذ ولا یکرہ دفنہ وینبغی أن یلف بخرقۃ طاہرۃ ویلحد لہ لأنہ لو شق ودفن یحتاج اہالۃ التراب علیہ وفی ذلک نوع التحقیر(۲) لا علمی میں اس نے جلا دیا ہے تو اس کا کوئی کفارہ نہیں ہے ۔ تحریر:محمد مستقیم ندوی تصویب :ناصر علی ندوی