غیر مسلموں کو ہندی قرآن دینا

غیر مسلموں کو ہندی قرآن دینا
أكتوبر 30, 2018
’أولی الامر‘ سے مراد
أكتوبر 30, 2018

غیر مسلموں کو ہندی قرآن دینا

سوال :دعوتی مقاصد کے لئے ہندوں اور اسی طرح غیر مسلموں کو قرآن شریف دینا کیسا ہے، جماعت اسلامی جیساکہ ہندوں کوقرآن بانٹتی ہے اس عمل کو علماء سپورٹ کرتے ہیں ،جب کہ قرآن مشرکین کو نجس کہتا ہے اور نجس شحص قرآن چھونہیں سکتا ؟ ِ

ھوالمصوب:

جب یہ یقین ہو کہ غیرمسلم قرآن کی بے حرمتی نہیں کرے گا اور یہ کہ اس قرآن کو پڑھ کر ہدایت پا سکتا ہے تو اسے قرآن مجید دے سکتے ہیں ،قرآن مجید کی آیت ’’إنما المشرکون نجس ‘‘(۲)باطنی نجاست مراد ہے۔ دوسری بات قرآن خود اپنے سلسلہ میں کہتا ہے کہ ’’ہدی للناس ‘‘(۳)ظاہر بات ہے کہ لفظ ناس میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں ،لہذا جب قرآن کو پڑھیں گے اور سمجھیں گے نہیں تو قرآن ان کے لئے باعث ہدایت کیسے بن سکتاہے ،اور آپ ﷺ نے ہرقل کوخط بھیجا تھا ،اس میں قرآن کی آیتیں تھیں ۔ تحریر:ساجد علی تصویب : ناصر علی ندوی ہندی میں قرآنی آیا ت لکھنا سوا ل :قرآن کریم عربی کے بجائے ہندی میں لکھنا یا آیات قرآنی ہندی میں لکھنا یا طریقۂ نماز ہندی میں لکھنا جب کہ ہندی میں بہت سے الفاظ کا ترجمہ غلط ہوجا تا ہے ،یا عربی لفظ کا صحیح تلفظ ہندی میں نہیں ہوپاتا ہے ،لہذا شریعت کی روسے ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

ہندی میں لکھنے کے لئے اگر فرق کے لئے مخصوص علامتیں بنالی جائیں اور ان کو اسی طرح رائج کر لیا جائے تاکہ پڑھنے والا اصل مخرج سے ادا کرسکے تو صحیح ہوسکتا ہے ،یوں مطلق لکھنے میں تلفظ صحیح نہیں ہوگا۔ تحریر: محمد ظہور ندوی عفاﷲ عنہ