رکوع ،آیات اور سورتوں سے متعلق چند سوالات

حرف ضاد کو صحیح پڑھنے کا طریقہ
أكتوبر 30, 2018
قرآن میں رکوع کا اعتبار
أكتوبر 30, 2018

رکوع ،آیات اور سورتوں سے متعلق چند سوالات

سوال :1- قرآن مجید میں رکوع کتنے ہیں اور آیات کتنی ہیں؟ ۲- قرآن مجید میں سورہ کے شروع میں مکی ومدنی سورہ لکھی ہوئی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو سورہ مکہ میں نازل ہوئی اسے مکی اور جو مدینہ میں نازل ہوئی اسے مدنی کہتے ہیں لیکن صحیح کیا ہے، مکی ومدنی سورہ کسے کہتے ہیں؟ ۳- قطب دوراں حضرت مولانا سید عین القضاۃ رحمۃ ﷲ علیہ بانی مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک لکھنؤ کے مختصر حالات مصنفہ سید اشفاق حسین رضوی ناظم مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک لکھنؤ سے شائع ہونے والی کتاب میں ۵۴۰ رکوع درج ہے کیا یہ صحیح ہے یا کوئی اختلاف ہے؟ اور آیات کوفی ۶۲۳۶ ، آیات بصری ۶۲1۶، آیات شامی ۶۲۵۰، آیات مکی ۶۲1۲، آیات مدنی ۲۶1۴، آیات عامہ ۹۶۶۶ درج ہے، اس کا کیا مطلب ہے۔ ِ

ھوالمصوب:

قرآن مجید کے اندر پانچ سو اٹھاون(۵۵۸) رکوع ہیں اور آیات ۶۲۳۶ ہیں لیکن تفسیر ماجدی میں اتقان کے حوالہ سے ۶۶1۶ آیتیں لکھی ہیں ۔ انہوں نے کسی دوسری علامت کو بھی آیت مانا ہے۔ ۲- مکی سورتیں یا آیتیں، قرآن مجید کا وہ حصہ ہیں جو رسول ﷲ ﷺ کے منصب نبوت پر فائز ہونے کے بعد سے لے کر ہجرت تک، یعنی بارہ سال پانچ مہینے تیرہ دن میں نازل ہوا۔ ۳- مدنی وہ ہیں جو ہجرت کے بعد سے لے کر وفات تک اتریں ،یہ پورا زمانہ ۹سال ۹ مہینہ ۹ دن کے عرصہ پر پھیلا ہوا ہے اور جہاں تک مکی، مدنی ، کوفی، شامی، اور آیات عامہ کا تعلق ہے تو اس میں آیات کے سلسلہ میں اختلاف کی بنیاد پر ان میں فرق ہوگیا ہے۔ مثلاً یٰسین کو کسی نے آیت مانا ہے اور کسی نے نہیں مانا ہے تو لازماً اس کے شمار میں فرق ہوجائے گا (1) تحریر: محمد طارق ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی