مجتہدین کے استنباط کردہ مسائل پر عمل

فتوی کا انکار کرنا
أكتوبر 29, 2018
شرعی دلائل
أكتوبر 29, 2018

مجتہدین کے استنباط کردہ مسائل پر عمل

سوال :جس معاملہ میں قرآن وحدیث کا صریح حکم موجود نہ ہو اس میں رسول اور صحابہ کے طرز عمل سے استنباط اور اجتہاد کرکے معاملہ طے کیا جاتا ہے ،اس طرح کے استنباطی واجتہادی مسائل پر عمل کرنا کس درجہ میں آئے گا اور عمل نہ کرنے پر کیا گناہ آئے گا ؟ ِ

ھوالمصوب:

رسول ﷲ ﷺ اور صحابہ ؓ کرام کے طرز عمل سے استبناط کردہ اور اجتہاد کردہ مسائل پر جنہیں علم میں رسوخ رکھنے والے استنباط کرتے ہیں ان پر عمل از روئے شرع لازم ہے ،جس درجہ کا مطالبہ ہوگا اسی اعتبار سے عمل نہ کرنے پر گنہگار ہوگا ۔ ِ
تحریر :محمد طارق ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی