کیاہندوستان کی زمین عشری ہے؟

روپیہ میں زکوۃ کامسئلہ
ديسمبر 19, 2022
ہندوستانی زمینوں کاحکم
ديسمبر 20, 2022

کیاہندوستان کی زمین عشری ہے؟

سوال:میرے آباء واجداد ہندو سے مسلمان ہوئے ہیں، جن کے پاس کچھ آراضی تھی، اب وہ میرے قبضہ میں ہے، کیا اس زمین پرعشر واجب ہوگا ؟

ھــوالـمـصـــوب:

مذکورہ زمین عشری ہے، اس لئے عشر واجب ہوگا:

وکل أرض أسلم أھلھا أوفتحت عنوۃ وقسمت بین الغانمین فہی أرض عشر۔(۲)

مندرجہ بالا حکم اس صورت میں ہوگا جبکہ آپ کے آباء واجداد مذکور جائیداد کے مالک رہے ہوں اور اسلام لانے کے بعد بھی آپ مالک ہوں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی

سوال مثل بالا

سوال:ہندوستانی زمین پرعشر واجب ہوگا یا نہیں؟اور کس پر ہوگا اور کس پر نہیں ہوگا؟ زمین کی کل پیداوار میں عشر ہوگا یا کاشت کی لاگت نکال کر؟ اگر عشر واجب نہ ہوتا ہو تو پیداوارمیں کیالازم ہوتا؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں جو زمینیں عشری ہیں ان میں عشر واجب ہے، اور جو عشری نہیں ہیں ان میں عشر نہیں ہے، عشری اس زمین کو کہتے ہیں جو ہمیشہ مسلمانوںکی ملکیت میں رہی ہو یا مسلم بادشاہوں کے قبضہ کے بعد مسلمانوںکے قبضہ میں رہی ہو اور جو غیرمسلموں کے قبضہ میں رہی ہووہ زمین عشری نہیں ہے(۱)،عشری میں عشر نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر بارش کے پانی سے زمین کی سیرابی ہوئی ہو تو اس میں دسواں حصہ عشر ہوگا اور اگر مشین کے پانی سے سیرابی ہوئی ہو تو اس میں بیسواں حصہ عشر ہوگا(۲)،نیز عشر کل پیداوار میں ہوگا نہ کہ اخراجات وضع کرنے کے بعد۔(۳)

جن زمینوں پرعشرواجب نہ ہوان میں خراج ہوگا،خراج کی تفصیل کیاہوگی؟اس بار ے میں اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکے زیراہتمام علماء ہندوبیرون ہندکاسیمینارہواہے،اوراس میں جوتجویز منظورہوئی ہے وہ بہت ہی مناسب اورقابل عمل ہے۔(۴)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی