ہندوستانی زمینوں کاحکم

کیاہندوستان کی زمین عشری ہے؟
ديسمبر 20, 2022
ہندوستانی زمینوں پرعشرکاحکم
ديسمبر 20, 2022

ہندوستانی زمینوں کاحکم

سوال:۱-ہندوستانی زمین کے پیداوار پر عشر واجب ہے یا نہیں؟اگر نہ دے توعنداللہ ماخوذ ہوگا؟

۲-پیداوار کے عشر کو طلباء کے طعام کے علاوہ دوسری جگہ بھی خرچ کرنے کی اجازت ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱-ہندوستان کی زمین کی تین قسمیں ہیں، جو درج ذیل ہیں:

۱-جو زمین مسلمانوں کے پاس نسلاًبعد نسلٍ وراثۃ چلی آرہی ہو یا مسلمانوں سے خریدی گئی ہو، یا بطور ہبہ ملی ہو اور درمیان میں کسی غیر مسلم کی ملک ثابت نہ ہو تو ایسی زمینوں کو عشری سمجھا جائے گا(۱)، اور عشر ادا کیا جائے، اور عشر نہ ادا کرنے والا گنہگار ہوگا۔

۲- جن زمینوں کا صحیح حال معلوم نہ ہو تو دلیل استصحاب حال کی بنا پر ایسی زمینوں کو بھی عشری سمجھا جائے گا۔

۳-اور جن زمینوں پرکسی دورمیں کافروں کی ملکیت رہی ہو ان کو خراجی سمجھا جائے گا، اور ان پر عشر واجب نہ ہوگابلکہ خراج لازم ہوگا۔ (۲)

۲-عشر کی آمدنی کو طلباء کے علاوہ بھی اور دیگر مصارف زکوۃ میں صرف کرسکتے ہیں۔(۳)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی