کیازمین کی زکوۃ چالیسواں حصہ ہے؟

بارش اورسینچائی دونوں کی صورت میں عشر کاحکم
ديسمبر 20, 2022
کتنی پیداوارپرعشرواجب ہوگا؟
ديسمبر 20, 2022

کیازمین کی زکوۃ چالیسواں حصہ ہے؟

سوال:ہمارا گھر سدھارتھ نگر ہے، جہاں لوگ زکوۃ کا چالیسواں حصہ نکالتے ہیں غلہ کی، تو کیا صحیح ہے یا ہمیں کتنی زکوۃ نکالنی چاہئے کھیت کی پیداوار میں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زمینی پیداوار اگر قدرتی انداز سے سیراب ہوکر تیار ہوئی ہو یعنی بارش یا سیلاب وغیرہ کے پانی سے تیار ہوئی ہو تو اس میں دسواں حصہ عشر ہے، یعنی دس من پیداوار میں ایک من عشر ہوگا، اور اگر مشین وغیرہ کے پانی سے کھیتی کی گئی ہو جیسا کہ عام طور پر گیہوں کی کھیتی کی جاتی ہے تو اس میں بیسواں حصہ ہے یعنی بیس من میں ایک من نکالنا واجب ہے، چالیسواں حصہ زمینی پیداوار میں بطور عشر نہیں ہے۔ (۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی