بارش اورسینچائی دونوں کی صورت میں عشر کاحکم

کیاعشرکانصاب متعین ہے؟
ديسمبر 20, 2022
کیازمین کی زکوۃ چالیسواں حصہ ہے؟
ديسمبر 20, 2022

بارش اورسینچائی دونوں کی صورت میں عشر کاحکم

سوال:۱-گزشتہ سالوں کے خلاف امسال گیہوں وغیرہ کی کاشت عموماً بارش کے پانی سے ہوئی ہے اور بعض لوگوں نے ایک یا دو مرتبہ مشین سے سینچائی بھی کی ہے ،تو دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ جن کھیتوں کی پیداوار صرف بارش کے پانی سے ہوئی ہے جبکہ ہمیشہ یہ فصل سینچائی ہی سے تیار ہوتی تھی تو اس میں سے زکوۃ دسواں حصہ دینا پڑے گی یا بیسواں حصہ؟

۲-بعض کھیتوں میں صرف ایک یا دوبار سینچائی کی گئی ہے جبکہ ۴ بار ضرورت پڑتی ہے، لیکن باقی ضرورت بارش کے پانی سے پوری ہوئی تو اس میں زکوۃ کی ادائیگی کی کیا صورت ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-صورت مسئولہ میں دسواں حصہ واجب ہوگا:

و مع إطلاق قول الفقہاء یجب العشر فی مسقی سماء وسیح۔(۱)

۲-اگرزیادہ تربارش کے پانی سے پیداوارہوئی،ایک آدھ بارسینچنابھی پڑاتودسواں حصہ لازم آئے گا،اوراگر اس کے برعکس ہے یعنی زیادہ ترسینچائی کرنی پڑی اورکچھ بارش کے پانی سے سینچائی ہوئی توبیسواں حصہ لازم ہوگا،اوراگردونوں بالکل برابرہے تواحتیاط اسی میں ہے کہ دسواں حصہ عشرمیں نکالاجائے گا۔

ولوسقی سیحاً وبآلۃ اعتبر الغالب۔(۲)

قولہ’اعتبرالغالب‘أی أکثر السنۃ کما مر فی السائمۃ والعلوفۃ زیلعی: أی إذا أسامھا فی بعض السنۃ وعلفہا فی بعضھا یعتبر الأکثر۔(۳)

تحریر: محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی