کتنی پیداوارپرعشرواجب ہوگا؟

کیازمین کی زکوۃ چالیسواں حصہ ہے؟
ديسمبر 20, 2022
قرض سے زیر بار شخص پر عشر
ديسمبر 20, 2022

کتنی پیداوارپرعشرواجب ہوگا؟

سوال:

۱-عشرکتنی پیداوار پر ہے، اور کس زمین کی پیداوار پر عشر واجب ہے؟

۲-زید کے پاس اتنی زمین اور پیداوار ہے کہ اس پر عشر واجب ہوسکے، لیکن اگر زید کے اوپر قرض ہو تو پہلے قرض کی ادائیگی کرنا ضروری ہے یا عشر نکالنا واجب ہے؟ میںپہلے بیان کرچکا ہوںکہ زید صاحب نصب ہے، اس کے پاس اچھی زمین وجائیداد ہے تو پھر اس پر عشر نکالنا واجب ہوگا، لیکن اگر اس پر قرض ہے، اور یہ قرض اس پر سے کبھی نہیں اترتا،اس لئے کہ اگر قرض اترجاتا ہے تو پھر وہ اور زمین خرید لیتا ہے۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ کیا ایسا شخص جس پر قرض ہمیشہ رہے تو کیا اس کی پیداوار میں عشرنکالنا واجب ہے یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

۱-کم پیداوار ہو یا زیادہ ہوعشر واجب ہوتا ہے(۱)،جو زمین اسلامی دورسے اس کے پاس چلی آرہی ہو،اس پر عشر واجب ہوگا۔(۲)

۲-عشرنکالنا ہوگا، قرض کی وجہ سے عشر ساقط نہ ہوگا۔(۳)

تحریر:محمد ظہور ندوی