سنترہ کے باغ اورکپاس کی کھیتی پرعشر

آم کے باغ پرعشر
ديسمبر 20, 2022
آلو کی فصل پرعشر
ديسمبر 20, 2022

سنترہ کے باغ اورکپاس کی کھیتی پرعشر

سوال:۱-سنترہ کا باغ ہے، دومرتبہ فصل ہوتی ہے، زکوۃ کتنی نکالی جائے اور گزشتہ کی زکوۃ کس طرح ادا کی جائے؟

۲-پھلوں کے علاوہ دوسری اشیاء پر زکوۃ واجب ہے؟جیسے کپاس وغیرہ، کیا اس کے لئے کوئی نصاب بھی متعین ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱،۲-سنترہ کاباغ اورکپاس کی کھیتی اگرعشری زمین میں ہے توعشرواجب ہوگا،ورنہ نہیں(۲)، واضح رہے کہ فقہی جزئیات کی روشنی میںہندوستان کی اکثر زمینوں اور باغوں میں عشر واجب نہیں ہے، لیکن اگر احتیاطا مسلمان اپنی آراضی کا عشر دینا چاہیں تو کل پیداوار کا دسواں حصہ اس صورت میں نکالیں جبکہ آسمان وغیرہ کے پانی سے سیراب کیا گیا ہو اور اگر ایسے پانی سے سیراب کیا گیا ہو جس میں مصارف پڑتے ہیں تو بیسواں حصہ نکالیں ، مذکورہ صورت میں سال کے اعتبار سے زکوۃ واجب نہیں ہوتی ہے، بلکہ فصل کے اعتبار سے کل پیداوار میں دسواں یا بیسواں حصہ ہوتا ہے۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی