آلو کی فصل پرعشر

سنترہ کے باغ اورکپاس کی کھیتی پرعشر
ديسمبر 20, 2022
امرود کی فصل پر عشر
ديسمبر 20, 2022

آلو کی فصل پرعشر

سوال:کئی بیگھہ زمین ہے جس پر پینسٹھ ہزار کا آلولگادیا ہے، اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپیہ لگ چکا لیکن پیداوار سے وقتاً فوقتاً ۱۵-۲۰ہزار نکالتا رہتا ہوں، زکوۃ کی ادائیگی کی کیا شکل ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں عشری زمین کی جو بھی پیداوار ہو اگر قدرتی پانی سے تیار ہوئی تو اس میں دسواں حصہ عشر نکالنا ہے، اور اگر مشین وغیرہ کے پانی سے تیار ہوئی ہے تو بیسواں حصہ نکالنا ہے(۱)، اور غیرعشری زمین کی پیداوار میں زکوۃ نہیں ہے اور جو رقم بقدر نصاب ہو اور اس پر سال گزرجائے تو اس کا چالیسواںحصہ زکوۃ میں دینا ہوگا۔

نوٹ:عشری زمین اسی کو کہتے ہیں جو مسلمانوںکی ملکیت میں مسلم فاتحین کے وقت سے چلی آرہی ہو۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی