امرود کی فصل پر عشر

آلو کی فصل پرعشر
ديسمبر 20, 2022
گنااورکپاس وغیرہ میں عشر
ديسمبر 20, 2022

امرود کی فصل پر عشر

سوال:امرود کی فصل پر عشرواجب ہوتا ہے یا اس کی آمدنی پر زکوۃ واجب ہوگی؟ نیز امرود کی فصل پھلوں میں شمار ہوگی یا سبزیوں میں؟اگر پھلوںمیں شمار کرلیا جائے تو عشر کس حساب سے ہوگا اور اگر سبزیوں میں شمار کیا جائے تو کس مقدار سے؟

ھــوالـمـصـــوب:

امرود کی فصل پر عشر واجب ہوتاہے اور امرود کی فصل کا شمار پھلوں میں ہے سبزیوں میں نہیں، فتاویٰ قاضی خاں میں زمینی پیداوار کی فہرست میں ان پھلوں کا ذکر بھی ہے جو سال بھر بلاکسی تدبیر کے باقی رہتے ہوں یا نہ رہتے ہوں، ان سب پر عشر واجب ہے:

فی کل ماتخرجہ الأرض من الحنطۃ والشعیر والدخن والأرز وأصناف الحبوب والبقول والریا حین والاوراد والرطاب وقصب السکروالذریرۃ والبطیخ والقثاء والخیار والباذنجان والعصفر وأشباہ ذلک لھا ثمرۃ باقیۃ أو غیر باقیۃ یجب فیھا العشر فی قول أبی حنیفۃ قل أوکثر۔ (۱)

امرود اور ان جیسے پھلوں پر عشر کا ثبوت ملتا ہے۔ اب رہی یہ بات کہ کتنا عشر نکالا جائیگا تو فقہاء نے صراحت کی ہے کہ اگر بارش کے پانی سے سیراب کیا گیا ہو تو دسواں حصہ ہے اور اگر رہٹ اور کنواں موجودہ دور میں مشین وغیرہ کے ذریعہ سیراب کیا گیا ہو تو بیسواں حصہ نکالناہوگا :

وماسقی بالدولاب والدالیۃ ففیہ نصف العشر۔(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی