فطرہ کی رقم غریب کی شادی میں استعمال کرنا

صدقہ ٔفطرکی رقم سے کربلاکی چہاردیواری بنوانا
ديسمبر 19, 2022
مقروض رشتہ داروںکوفطرہ کاروپیہ دینا
ديسمبر 19, 2022

فطرہ کی رقم غریب کی شادی میں استعمال کرنا

سوال:۱-زکوۃ، فطرہ، چرم قربانی کی رقوم کو کسی غریب لڑکی کی شادی میں اس کے کھانے پینے اور دیگر سامان کے دینے میں خرچ کرنا کیسا ہے؟

۲-زکوۃ، فطرہ، چرم قربانی، غریب، یتیم کو دینا زیادہ اجر رکھتا ہے یا دینی مدارس میں دینا زیادہ اجروثواب رکھتا ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱- بالغہ غریب لڑکی یا اس کے غریب سرپرست کو مالک بناکر دینادرست ہے۔(۱)

۲-جوزیادہ محتاج ہو اس کو دیا جائے یہ بہتر ہے۔(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی