واقعہ ٔ معراج سے متعلق ایک سوال

حضرت موسیؑ کو قبر میں نماز پڑھتے دیکھنا
أكتوبر 30, 2018
حضرت عائشہ ؓ کے ہار گم ہونے کا واقعہ
أكتوبر 30, 2018

واقعہ ٔ معراج سے متعلق ایک سوال

سوال :رسول ﷲ ﷺ کامعراج کا واقعہ ،نمازوں کا سلسلہ ،راستہ میں موسی کا ملنا اور باربار آپ کا معراج میں آنے جانے کا واقعہ کہا ں تک حقیقت رکھتا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

رسول کریم ﷺ کے معراج پر جانے کا واقعہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے، نمازوں کا اس میں فرض ہونا اور موسی علیہ السلام سے ملاقات حدیث سے ثابت ہے،بخاری کی طویل حدیث سے صرف مستدل حصہ نقل کیا جاتا ہے : ثم أخذ بیدی فعرج بی الی السماء الدنیا قال جبرئیل علیہ السلام لخازن السماء ……ثم مررت بموسی فقال مرحبا یا بنی الصالح والأخ الصالح ‘‘قلت من ہذا قال ہذا موسی ……قال النبی ﷺ ففرض ﷲ عز وجل علی أمتی خمسین صلاۃ فقال موسی ارجع الی ربک فان أمتک لا تطیق ذلک، فراجعتہ فقال ہی خمس وھی خمسون(1) قرآن میں ہے : سبحٰن الذی أسری بعبدہ لیلا من المسجد الحرام إلی المسجد الأقصی(۲) تحریر:مسعود حسن حسنی

تصویب : ناصر علی ندوی