حضرت عائشہ ؓ کے ہار گم ہونے کا واقعہ

واقعہ ٔ معراج سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 30, 2018
انتقال کے وقت ازواج مطہرات کی تعداد
أكتوبر 30, 2018

حضرت عائشہ ؓ کے ہار گم ہونے کا واقعہ

سوال :حضرت عائشہ کا ہار گم ہو گیا تھا اور رسول ﷲ ﷺ کو خبرنہیں تھی ،اس حدیث کو حوالہ کے ساتھ نقل کریں ،اور اس پر کچھ روشنی بھی ڈالیں ۔ ِ

ھوالمصوب:

حضرت عائشہ کے ہار گم ہونے کا واقعہ جس حدیث میں ہے وہ بہت لمبی ہے ،اس کے ضروری حصہ کونقل کرر ہا ہوں: قالت عائشۃ ؓکان رسول ﷲ ﷺ إذا أراد سفراً أقرع بین أزواجہ…………(1) ایک سفر میں جو غزوہ مریسع کے موقعہ پر ہوا تھا حضور کے ساتھ حضرت عائشہ تھیں ،ایک مقام پر اوٹنی بیٹھی،تو حضرت عائشہ بھی بعض ضروریا ت کے تحت ہودج سے نکلیں، ضرورت پوری کرنے کے بعد گلے کی طرف دیکھا تو ہار موجود نہیں تھا،وہ ٹوٹ کر گر گیا تھا ،آپ ہار تلاش کرنے لگیں ،اتنے میں لوگوں نے ہودج کو اونٹی پر رکھ دیا، حضرت عائشہؓ ہلکی پھلکی تھیں ،لوگوں کو پتہ نہیں چلا ،اور قافلہ روانہ ہوگیا ،اور حضرت عائشہ چھوٹ گئیں، اور وہیں رہ گئیں،پھر ایک صحابی پیچھے آرہے تھے ،ان کو علم ہوا پھر انتظام کے ساتھ آپ ؓمدینہ پہونچی ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی