لفظ ’أم المومنین ‘کا استعمال

کیاحضرت ماریہؓ باندی تھیں ؟
أكتوبر 30, 2018
حضرت آدم ؑکی شکل
أكتوبر 30, 2018

لفظ ’أم المومنین ‘کا استعمال

سوال :زید نے پاکستان کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو ’ام المومنین ‘سے خطاب کیا ،اور اس پر مصر ہے ،جب کہ ایک خالص دنیادار اور شرعی قوانین سے منحرف خاتون کے لئے یہ بجا نہیں ،کیا زید کا ایسا کہنا اور ا س وقت مسلم عورتوں کے لئے یہ لفظ استعمال کرنا درست ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

ازواج مطہرات کے علاوہ کسی دوسری عورت کو ’’ام المومنین ‘‘کا خطاب دینا شرعا درست نہیں ہے، کیونکہ قرآن میں ام المومنین کا لقب صرف ازواج مطہرا ت کے لئے بیان کیا گیا ہے (1)لہذا کسی دوسری عورت کے لئے اگر یہ لقب دینے میں کوئی شخص مصر ہو تو اسے اصرار سے باز آنا چائیے اور اس خیال سے توبہ کرنا چائیے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی