حضرت آدم ؑکی شکل

لفظ ’أم المومنین ‘کا استعمال
أكتوبر 30, 2018
حضرت آدم ؑ کی مغفرت
أكتوبر 30, 2018

حضرت آدم ؑکی شکل

سوال :قرآن میں ہے کہ خدا نے آدم ؑکو اپنی شکل وصورت میں بنایا،کیا آدم حوا کی شکل میں ہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

قرآن میں ایسا نہیں ہے ،تاہم حدیث نبوی میں یہ جملہ موجود ہے ،جس کا مطلب ہے کہ ﷲ تعالی نے آدم کو اپنی صفت پر پیدا کیا ہے،یعنی صفت علم ،حیا،سمع وبصر وغیرہ اگرچہ آدم کی صفات ﷲ تعالی کی صفات جیسی نہیں ہوں گی ،یہ حدیث بخاری باب الاستیذان میں موجود ہے (1)اسی طرح مسلم شریف میں باب البر میں یہ روایت موجود ہے (۲) فتح الباری میں حدیث کی وہی تشریح کی گئی ہے جو اوپر درج ہے : خلق اللّٰہ آدم علی صورۃ المراد بالصورۃ الصفۃ والمعنی أن ﷲ خلقہ علی صفتہ من العلم والحیاۃ والسمع والبصر وغیر ذالک وان کانت صفات ﷲ تعالی لا یشبہہا شئی(۳) ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی