حضورﷺکی تاریخ پیدائش

حضورﷺکی تاریخ پیدائش
أكتوبر 23, 2018
آپؐ کو نبوت کب ملی ؟
أكتوبر 23, 2018

حضورﷺکی تاریخ پیدائش

سوال :حضور ﷺکی پیدا ئش کتنے ربیع الاول کو ہوئی ؟ ِ

ھوالمصوب:

مشہور 1۲ /ربیع الاول ہے ،علامہ سید سلیمان ندوی (جو مشہور مورخ اسلام ہیں )کی تحقیق یہی ہے ،علامہ شبلی نے سیرت النبی میں ایک محقق کے حوالہ سے ۹/ربیع الاول لکھا ہے ،لہذا جو مشہور روایت ہے یعنی 1۲/ربیع الاول اسی پر اعتبار کیا جائے(1) تحریر: محمدظفر عالم ندو ی تصویب : ناصر علی ندوی حضورؐ کا سینہ مبارک کیوں چاک کیا گیا ؟ سوا ل :حضور ﷺ بالکل ہی معصوم تھے ،اور بچپن ہی سے آپ نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا ،پھر چھ سات سال ہی کی عمر میں آپ کے سینہ کو چاک کرنے کی کیا ضرورت پڑی ؟ ِ

ھوالمصوب:

نبی نبوت ملنے کے بعد معصوم ہوتے ہیں ،اس سے پہلے نہیں ،پھر بشریت کے خمیر میں غلطی کرنا اور گناہ کا صدور ہونا شامل ہے ،اس کو دھونے اور صاف کرنے کے لئے آ پ ﷺ کے سینہ مبارک کو چاک کیا گیا ،تاکہ گناہ کا جو مادہ ہے وہ ختم ہوکر صاف شفاف ہوجائے ۔ تحریر:محمد مستقیم ندوی

تصویب:ناصر علی ندوی