حضورؐ کی ٹوپی کی شکل

تاریخ وصال اور تاریخ تدفین
أكتوبر 30, 2018
جھنڈے کا رنگ
أكتوبر 30, 2018

حضورؐ کی ٹوپی کی شکل

سوال :حضور ﷺ کے زمانہ میں ٹوپی کی شکل وصورت کیا تھی ،اس سلسلہ میں اگر کوئی دلیل ہے تو واضح کریں ،نیز ابھی یا موجودہ دور میں دھاگہ کی ٹوپی پر ٹوپی کا اطلاق ہوگا اور دھاگہ کی ٹوپی کی تجارت کرنا جائز ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

حضور ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کی ٹوپی کی کیا شکل تھی ،اس کی متعین شکل ناچیز کو نہیں مل سکی ،البتہ چونکہ صلحاء کے یہاں گول ٹوپی کا توارثا رواج رہا ہے ،اس لئے توقع یہی ہے کہ گول ٹوپی عہد نبوی میں ہوگی،دھاگہ کی ٹوپی کا ان دنوں جو رواج ہے یہ ممنوع نہیں ہے ،اس کا استعمال جائزہے ،اور اس کی تجارت بھی درست ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی