جھنڈے کا رنگ

حضورؐ کی ٹوپی کی شکل
أكتوبر 30, 2018
نواسہ ٔرسول ﷺکی شادیاں
أكتوبر 30, 2018

جھنڈے کا رنگ

سوال :1-حضورؐ کے زمانہ میں جو لڑائیا ں ہوئیں اس وقت جھنڈا تھا یا نہیں ؟ ۲-جھنڈے کا کونسا رنگ تھا ؟ ۳-ہرے رنگ کا جھنڈا کب اور کہاں سے آیا ،اس پر چاند تارا بناہوا تھا یا نہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-حضورؐ کے زمانہ میں جھنڈا تھا ۔ ۲-مختلف رنگ کے جھنڈوں کا ذکر مجموعہ روایا ت میں ملتا ہے ،ان میں سفید رنگ بھی شامل ہے، اور سرخ بھی ،زرد بھی اور سیاہ بھی ،اور سیاہ وسفید کا مجموعہ بھی(1) ان مختلف رنگوں کی وجہ یہ بتلائی گئی ہے کہ مختلف اوقات میں مختلف رنگ استعمال کئے گئے ہیں ،مجموعہ روایات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جھنڈوں کا کوئی خاص رنگ مطلوب نہیں تھا ،بلکہ وقت پر جس رنگ کا کپڑا میسر آگیا وہ استعمال کرلیا گیا، اور یہی اسلامی سادگی اور اسلامی تعلیمات کا اصل مزاج ہے ۔ ۳-اسلام میں جھنڈے کا کوئی خاص رنگ نہیں ہے ،یہ اختیاری عمل ہے ،جو بھی رنگ پسند آئے اس رنگ کا جھنڈا رکھ سکتے ہیں ،ہرے رنگ کا جھنڈا کب اور کہاں ایجاد ہوا اس کی تاریخ معلوم نہیں ہے۔ تحریر:محمد مستقیم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی