وترکے بعد نوافل

نوافل بیٹھ کر بہتر ہے یا کھڑے ہوکر؟
نوفمبر 4, 2018
وترکے بعد کی نفل بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں؟
نوفمبر 4, 2018

وترکے بعد نوافل

سوال:وترنماز کے بعد نوافل پڑھنا شرعاً کیسا ہے، بعض لوگ اس کے عدم جواز کے قائل ہیں، نیز لفظ وتر کے معنی اور اس کی وجہ تسمیہ بھی بیان کردیں، مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

ھــوالــمـصــوب:

آپ ﷺ سے وتر کے بعد دورکعت ثابت ہے(۲) لیکن مستحب یہ ہے کہ وتر نوافل کے بعد پڑھی جائے کیوں کہ حضور ﷺ نے :

إجعلوا آخرصلاتکم باللیل وترا(۳)

فرمایا ہے ۔ وتر کے معنی طاق کے ہیں، یہ شفع کی ضد ہے جس کے معنی حفت کے ہیں، چونکہ وتر ہمارے یہاں تین رکعتیں ہیں اور شوافع کے یہاں ایک بھی ہے،لہذا اسے وتر کہتے ہیں۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی