فجرکی سنت کب تک پڑھ سکتے ہیں؟

نماز وتر اوردعائے قنوت سے چندسوالات
نوفمبر 4, 2018
ظہر سے قبل سنت دورکعت ہے یا چار رکعت؟
نوفمبر 4, 2018

فجرکی سنت کب تک پڑھ سکتے ہیں؟

سوال:فجر کی نماز میں جو فرض سے پہلے دورکعت سنت ہے،اگر فجر کی نماز کھڑی ہو امام صاحب رکوع کے قریب ہوں تو سنت پڑھیں گے یا امام صاحب کے ساتھ فرض میں شامل ہوجائیں گے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر ایک رکعت فرض نماز ملنے کی امید ہو تو سنت پڑھ لے اور اگر ایک رکعت بھی ملنے کی امید نہ ہو تو فرض میں شامل ہوجائے۔ ہدایہ میں صراحت موجود ہے:

ومن انتھی إلی الإمام فی صلاۃ الفجر وھو لم یصل رکعتی الفجر إن خشی أن تفوتہ رکعۃ ویدرک الأخریٰ یصلی رکعتی الفجر عندباب المسجد ثم یدخل لأنہ أمکنہ الجمع بین الفضیلتین وإن خشی فوتھا دخل مع الإمام(۱)

إذا خاف فوت رکعتی الفجر (اشتغالہ بسنتھا ترکھا)لکون الجماعۃ أکمل وإلا بان رجاء إدراک رکعۃ فی ظاھر المذھب وقیل التشھد اعتمدہ المصنف والشرنبلانی تبعاً للبحر لکن ضعفہ فی النھر(۲)

ایک رکعت ملنے کی توقع ہو تو سنت پڑھے پھر جماعت میں شامل ہو ، بعض نے یہ بھی لکھا ہے کہ قعدہ مل جاتا ہو تب بھی سنت نہ چھوڑے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی