ظہر سے قبل سنت دورکعت ہے یا چار رکعت؟

فجرکی سنت کب تک پڑھ سکتے ہیں؟
نوفمبر 4, 2018
ظہر سے پہلے والی سنت بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟
نوفمبر 4, 2018

ظہر سے قبل سنت دورکعت ہے یا چار رکعت؟

سوال:ایک ندوی عالم ظہر میں اس وقت پہنچے جبکہ دوتین منٹ باقی تھے۔ انہوں نے دورکعت سنت کی نیت باندھ لی، دو رکعت سنت پڑھنے کی کسی نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ استاد حدیث نے ترمذی پڑھاتے ہوئے جبکہ چار رکعت ودورکعت والی احادیث آئیں تو تطبیق کی صورت یہ بتائی کہ اگر وقت کم ہے تو دو پڑھ لو ورنہ چار دونوں پر عمل ہوجائے گا ۔ کیا کوئی ایسی حدیث ہے اور ان کا قول صحیح ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اکثر حدیثوں میں ظہر سے قبل چار رکعت سنت کا ذکرہے(۱)سوائے حدیث ابن عمرکے جس میں صرف دورکعتوں کا ذکرہے(۲)اس لئے حدیث کی روسے شخص مذکور کا عمل جائز ہوا،البتہ عام فقہاء احناف نے اس روایت کوتحیۃ المسجدپر محمول کیاہے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی