ظہر سے پہلے والی سنت بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟

ظہر سے قبل سنت دورکعت ہے یا چار رکعت؟
نوفمبر 4, 2018
فجر کے بعد نفل نماز
نوفمبر 4, 2018

ظہر سے پہلے والی سنت بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟

سوال:۱-زید نماز ظہر چار رکعت سنت مؤکدہ فرض جماعت کی ادائیگی کے بعد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر چار رکعت سنت بعد میں پڑھی جائے تو نیت کیا کرنی ہوگی اورمؤکدہ میں شمار ہوگی یا نفل نماز میں شمار ہوگی؟

۲-اگر جماعت سے پہلے چاررکعت کی نیت کرکے سنت پڑھتے وقت جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا دورکعت پوری کرکے سلام پھیردینا چاہئے اوربعد میں دورکعت نیت کرکے سنت پوری کرسکتے ہیں یا نہیں، یا چاررکعت ہی سنت بعد میں پڑھنا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-چاررکعت قبل والی سنت چھوٹ جائے تو بعد میں سنت کی نیت سے ادا کرے گا، یہ سنت مؤکدہ کی قضا شمارہوگی(۱)

۲-سنت کی رکعات پوری کرناچاہیے،اس کے بعدجماعت میں شریک ہوناچاہیے(۲)

تحریر: محمد ظہور ندوی