مقتدی نماز کے باہر آیت سجدہ سنے

امام رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرے
نوفمبر 10, 2018
سجدۂ تلاوت چھوٹ جائے ؟
نوفمبر 10, 2018

مقتدی نماز کے باہر آیت سجدہ سنے

سوال:امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی اور فوراً سجدۂ تلاوت بھی ادا کیا، لیکن زید جو وضو کررہا تھا اس نے آیت سجدہ سنی لیکن نمازمیں نہ ہونے کی وجہ سے وہ سجدۂ تلاوت کس طرح ادا کرے گا؟زید نے سن رکھا ہے کہ جو آیت سجدہ نمازمیں پڑھی جائے اس کا سجدہ نماز ہی میں ہوسکتاہے، نماز کے باہر اداہی نہیں ہوسکتا۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگیا، نماز کے باہرسجدہ تلاوت کرے، نماز کے اندر سننے والے کا سجدہ نماز کے باہر ادا نہ ہوگا(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی