رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھے

نماز وتر میں سہواً دعائے قنوت نہ پڑھے
نوفمبر 10, 2018
دوبار سورہ فاتحہ پڑھے
نوفمبر 10, 2018

رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھے

سوال:رمضان میں ایک شخص وتر کی نماز میں امامت کررہا تھا، دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا، رکوع میں چلاگیا، کسی نے لقمہ دیا۔ وہ فوراً کھڑا ہوگیا اور دعائے قنوت پڑھی، اور حسب معمول دوبارہ رکوع وقومہ کے بعد نماز سجدۂ سہو کے ساتھ مکمل کرلی،کیا نماز ہوگئی؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز ہوگئی، فتاویٰ ہندیہ میں صراحت ہے:

ولونسی القنوت فتذکر فی الرکوع فالصحیح أنہ لایقنت فی الرکوع ولایعود إلی القیام فإن عاد إلی القیام وقنت ولم یعد الرکوع لم تفسد صلوتہ ……ومع ھذا إن عاد الرکوع والقوم ما تابعوہ فی الرکوع الأول وإنما تابعوہ فی الرکوع الثانی أو

(۱)ولو نسی القنوت فتذکر فی الرکوع فالصحیح أنہ لایقنت فی الرکوع ولا یعود إلی القیام ھکذا فی التتارخانیۃ فإن عاد إلی القیام وقنت ولم یعد الرکوع لم تفسد صلاتہ کذا فی البحرالرائق۔الفتاویٰ الہندیۃ ، ج۱،ص:۱۱۱

علی القلب لا تفسد صلاتھم (۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی