دوبارسورہ فاتحہ پڑھنے کی ایک شکل

دوبار سورہ فاتحہ پڑھے
نوفمبر 10, 2018
سورت میں سے کچھ آیتیں بھول جائے
نوفمبر 10, 2018

دوبارسورہ فاتحہ پڑھنے کی ایک شکل

سوال:زیدپنجگانہ فرائض کی جہری نماز میں قوم کی امامت کررہا تھا اور سورۂ فاتحہ کی تین آیتوں سے زائد کی تلاوت کرچکا تھا،اچانک اسے ہچکی آئی بسبب ہچکی قدرے توقف ہوا، زید کے ذہن سے یہ بات خارج ہوگئی کہ سورہ فاتحہ کی تین آیتیں پڑھی جاچکی ہیں یا دو کی تلاوت ہوئی ہے، زید نے پھر سورۂ فاتحہ ابتدا سے پڑھ کر مکمل کی اور بعد انقضائے نماز مقتدی بکر نے اعتراض کیا کہ سورہ فاتحہ کی تکرار سے سجدہ سہو واجب تھا جو نہ کرنے سے نماز فاسد ہوگئی۔ جبکہ امام زید کا کہنا ہے کہ تکرار کی یہ صورت نہیں ہے۔ بلکہ سورہ فاتحہ مکمل پڑھ لینے کے بعد اعادہ کیا جاتا تب تکرار ہوتی۔ اور سجدہ سہو واجب ہوتا۔

(۱)الفتاویٰ الہندیہ ،ج۱،ص:۱۱۱

(۲)ولوکررھا فی الأولین یجب علیہ سجود السھو بخلاف ما لو أعادھا بعد السورۃ أوکررھا فی الأخریین کذا فی التبیین۔ الفتاویٰ الہندیۃ،ج۱،ص:۱۲۶

ھــوالـمـصـــوب:

یہ تکرار کی صورت نہیں ہے، بلکہ لوٹانا اصلاح کی نیت سے ہے، اس لئے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصرعلی ندوی