غزوہ ٔخندق سے متعلق ایک سوال

نکاح کے موقعہ پر چھوہارے لٹانا
أكتوبر 30, 2018
’ہندوستان سے ٹھنڈی ہواآرہی ہے ‘ کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018

غزوہ ٔخندق سے متعلق ایک سوال

سوال :شہر بنگلور کے اخبار’’پاسبان ‘‘میں ایک کالم شگوفے کے نام سے شائع ہوتا ہے ،اس میں کالم نگا ر شکیل جاوید حـضور اکرم ﷺ کے دور کا ایک واقعہ نقل کرتے ہیں ،حضرت جابر کہتے ہیں کہ جب آں حضرت ﷺ تمام لوگوں کو ہمارے گھر لے کر آئے تو آپ نے فرمایا پہلے ادھرآؤ اور مجھے حکم دیا کہ آٹا لے آؤ ،میں آٹا لایا ،تو آپ نے اس میں اپنا لعاب دہن ڈالا ،اور خدا تعالی سے خیر وبرکت کی دعاء کی ،پھر حکم دیا کہ روٹی پکانے والے کو بلاؤ ،تاکہ روٹی پکائے ،میں تنور سے روٹیاں اور دیگ سے گوشت لوگوں کو کھلاتا رہا اور سب کے سب سیراب ہوکر چلے گئے ،مگر ابھی تک لحم وطعام کا فی مقدار میں بچا پڑ ا تھا ،…………کیا یہ واقعہ حدیث کی روشنی میں صحیح ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ واقعہ بخاری شریف ذکر غزوۂ خندق میں موجود ہے(1) مشہور سیرت نگار علامہ سید سلیمان ندویؒ نے اس واقعہ کوقدرے تفصیل کے ساتھ سیرۃ النبیؐ میں بیان کیا ہے۔ لہذا ’’پاسباں‘‘ کے کالم نگار نے جو واقعہ لکھا ہے وہ حدیث اور سیرت کی مستند کتابوں میں موجود ہے(۲) ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی