ایک حدیث کا مطلب

دو حدیثوں کی وضاحت
أكتوبر 30, 2018
ایک حدیث کا مفہوم
أكتوبر 30, 2018

ایک حدیث کا مطلب

سوال :کیا شوہر مجازی خدا ہے ؟خدا کے بعد اگر سجدہ جائز ہوتا تو بیوی کے لئے شوہر کاسجدہ کرنا ہوتا اس کا کیا مطلب ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

ایک بات کی وضاحت کردینی بہتر سمجھتا ہوں کہ لفظ خدا جو ﷲ کا فارسی ترجمہ ہے کسی کے لئے نہ حقیقتا اور نہ مجازا استعمال کرنا چاہیے،جہاں تک بیوی پر شوہر کے حقوق کا تعلق ہے تو وہ غیر معمولی ہیں ،ان کی اہمیت کو ظاہر فرماتے ہوئے نبی اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی غیر ﷲ کے لئے سجدہ درست ہوتا تو میں بیویوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کا سجدہ کیا کریں (1) ِ
تحریر : ناصر علی