کفن دینے کے بعد منہ دکھانا

کفن پہنانے کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018
کفن دینے کے بعد منہ دکھانا
نوفمبر 11, 2018

کفن دینے کے بعد منہ دکھانا

سوال:۱-مردہ کوکفنانے کے بعد لوگوں کی خواہش پر منھ کھول کر دکھانا یا راستہ میں کسی کے اصرار پر جنازہ روک کر دکھانا کیسا ہے؟

۲-دفن سے قبل تختے رکھنے سے پہلے عام طور پر منھ کھول کر دکھانے کا جو رواج ہے وہ درست ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲- اگر کسی مردکا جنازہ ہے تورسماًمنھ دکھانا مکروہ ہے اور غیرضروری عمل ہے(۲) کیوں کہ منھ

(۱) تبسط اللفافۃ أولاً ثم یبسط الإزار علیھا ویقمص ویوضع علی الإزار ویلف یسارہ ثم یمینہ ثم اللفافۃ کذلک لیکون الأیمن علی الأیسر۔درمختار مع الرد،ج۳،ص:۹۸

(۲) ولا بأس بأن یرفع ستر المیت لیری وجھہ وإنما یکرہ بعد الدفن کذا فی القنیۃ۔الفتاویٰ الہندیہ،ج۵،ص:۳۵۱

دکھانے میں تدفین میں تاخیر ہوگی جو درست نہیں ہے، حدیث میں ہے جنازہ قبرستان جلدی لے کر جاؤ:

اسرعوا بالجنازۃ (۱)

اور اگر عورت کا جنازہ ہے تو غیرمحرم کا دیکھنا اور دکھانا حرام ہے،اس سے پرہیز حد درجہ ضروری ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی