چالیسواں کی حیثیت

خود کشی کرنے والے کے لئے ایصال ثواب
نوفمبر 11, 2018
چالیسواں کا کھانا
نوفمبر 11, 2018

چالیسواں کی حیثیت

سوال:میرے والد صاحب کا انتقال بارہ وفات کی ۲۵تاریخ کو ہوگیا ہے، اور ہمارے دوبھائیوں کی شادی ہے، ایک گیارہویں کی ۸ اور دوسری ۱۳تاریخ کو ہے، ہم اپنے والد کا چالیسواں پہلے کرنا چاہتے ہیں جو کتنے دن پر کرسکتے ہیں، دونوں باراتیں شام کی ہیں جن میں میری والدہ کا شرکت کرنا بھی ضروری ہے اور ان کی عدت کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ شرع کے حساب سے عدت کا جو مسئلہ ہے اس کا فتویٰ بھی ہمیں چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

چالیسواں بدعت ہے اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ غریبوں پر صدقہ کیا جائے اور اس کا ثواب میت کو پہنچایا جائے یہ فوراً ہی ہوسکتا ہے، والدہ بارات میں دن میں شرکت کرسکتی ہیں ، ان کی عدت چار ماہ دس دن ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی