خود کشی کرنے والے کے لئے ایصال ثواب

عورت کا قبرستان جانا
نوفمبر 11, 2018
چالیسواں کی حیثیت
نوفمبر 11, 2018

خود کشی کرنے والے کے لئے ایصال ثواب

سوال:۱-میت کیلئے ایصال ثواب ہوسکتا ہے یا نہیں؟

۲-خودکشی کرنے والے یا زہر کھانے والے کے گھروالے اگر ایصال ثواب کریں تو میت کو اس کے ذریعہ عذاب میں تخفیف ہوسکتی ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-میت کے لئے ایصال ثواب ہوسکتا ہے جو کچھ پڑھاجائے گا یا جو کارخیر اس کے ثواب پہنچانے کے لئے کیا جائے گا اس کا ثواب اسے ملے گا(۲)

۲-خودکشی کرنے یا زہر کھانے والے کیلئے ایصال ثواب کریں تو میت کے عذاب میں تخفیف ہوسکتی ہے(۳) ﷲ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت سے یہی امید ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی