چالیسواں کا کھانا

چالیسواں کی حیثیت
نوفمبر 11, 2018
میت کے گھرکھانابھجوانا
نوفمبر 11, 2018

چالیسواں کا کھانا

سوال:اگرکسی شخص کا انتقال ہوجائے تو اس کے چالیسواں یا تیجہ وغیرہ کا کھانا زید کھاسکتا ہے یا نہیں، جبکہ وہ خود اس کے خلاف ہے لیکن اس کے اپنے ہی گھر میں یہ کام ہوا ہے اور اس نے اس کی مخالفت بھی کی تھی لیکن کسی نے اس کی بات نہیں مانی، یا آج کل مسلمانوں میں یوم پیدائش منانے کا سلسلہ چل نکلا ہے تو اس کا کھانا صحیح ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

جب زید اس کا مخالف ہے تو اس رسم کو ختم کرنے کے لئے اسے نہیں کھانا چاہئے، یوم پیدائش منانا کوئی شرعی چیز نہیں ہے، یہ غیراسلامی تہذیب ہے، اس کی اتباع نہیں کرنا چاہئے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی