پکی قبریں بنانا

تدفین کے بعدقبر پر اذان دینا
نوفمبر 11, 2018
تدفین سے پہلے اذان ،فاتحہ وشیرنی کی تقسیم
نوفمبر 11, 2018

پکی قبریں بنانا

سوال:کسی بھی قبرستان میں پکی قبر بنانا شرعاً درست ہے یا نہیں؟ ایک صاحب اپنے والدین کی قبر پکی بنوانا چاہتے ہیں، صرف اس لئے کہ پہچان باقی رہے اور اس کی حفاظت بھی ہوسکے، قبرستان ان کی ذاتی ملکیت ہے، ایک صاحب نے مشورہ دیا ہے کہ پکی قبر نہ بناکر قبر کے سرہانے میں چھوٹا سا پایا بنادیا جائے اور اس میں ایک کتبہ لگادیا جائے۔ کیا اس پائے کا بنوانا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

پکی قبر بنوانا جائز نہیں ہے اور کتبہ لگانے کی گنجائش ہے، اس کو لازم سمجھنا غلط ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی