نماز جنازہ کیلئے مسجد کے اندر صف بندی

نماز جنازہ کیلئے مسجد کے اندر صف بندی
نوفمبر 11, 2018
سڑک پر نماز جنازہ کاحکم
نوفمبر 11, 2018

نماز جنازہ کیلئے مسجد کے اندر صف بندی

سوال:مسجد کے آس پاس کوئی جگہ نہیں ہے جہاں پر نماز جنازہ پڑھی جاسکے، اب تک نماز جنازہ عام راستہ پر پڑھی جاتی تھی، اب مصلیان نے یہ مشورہ دیا کہ مسجد کے آگے ۵فٹ جگہ چھوڑدی جائے جس سے امام اور جنازہ اور ایک صف آگے بن جائے ، باقی مقتدی مسجد کے اندر ہوں تو کیا ایسی صورت میں نماز جنازہ صحیح ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

نماز جنازہ حتی الامکان مسجد کے باہر پڑھنا چاہئے، مسجد کے اندرنہیں، اگر کوئی عذر ہے تو مجبوراً بیان کردہ طریقہ پر پڑھ سکتے ہیں، نماز جنازہ ہوجائے گی لیکن بہتر یہ ہے کہ تھوڑی دیر کے لئے راستہ روک کر راستہ ہی میں نماز جنازہ پڑھیں مسجد میں نہ پڑھیں۔

تحریر:محمدطارق ندوی       تصویب:ناصر علی ندوی