سڑک پر نماز جنازہ کاحکم

نماز جنازہ کیلئے مسجد کے اندر صف بندی
نوفمبر 11, 2018
سڑک پر نماز جنازہ کاحکم
نوفمبر 11, 2018

سڑک پر نماز جنازہ کاحکم

سوال:۱-رواج ہوتا جارہا ہے کہ سڑک روک کر جنازہ کی نماز ادا کی جاتی ہے اور اکثر جگہ جمعہ کی نماز کے لئے بھی سڑک اور شاہراہ پر آمدورفت بند ہوجانے کی وجہ سے عوام کو پریشانی ہوتی ہے۔ یہ شاہراہ روکنے کا عمل شرعی اعتبار سے کیسا ہے؟

۲-رمضان المبارک میں رات میں سحری کا وقت ختم ہونے سے ۲؍۳ گھنٹے پہلے سے اعلان شروع ہوجاتے ہیں۔ مساجد کی لاؤڈاسپیکر پر کہ بھائیو سحری کھالو اب اتنا وقت باقی ہے۔ اس عمل کا شرعی حکم کیاہے؟ جو لوگ روزہ اور

(۱) ردالمحتار ج۳،ص:۱۲۶

سحری سے بے تعلق ہیں یا بیمار ہیں ان کو اس آواز سے پریشانی ہوتی ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-اگر دوسری جگہ نماز جنازہ کے لئے مل سکتی ہو تو وہاں پر انتظام کرنا چاہئے اور اگر مجبوری ہو تو مجبوراً ایسا کیا جاسکتا ہے(۱)

۲-غیرمسلموں اور معذور لوگوں کی رعایت کرنی چاہئے۔ البتہ زیادہ بلند آواز سے احتراز کرتے ہوئے تھوڑے وقفہ کے لئے جگانے کاکام انجام دیاجاسکتا ہے۔

تحریر:محمد ظہور ندوی