میت کے گھرکھانابھجوانا

میت کے گھرکھانابھجوانا
نوفمبر 11, 2018
معتکف کا والد کے جنازہ میں شرکت کرنا؟
نوفمبر 11, 2018

میت کے گھرکھانابھجوانا

سوال:کسی کے مرنے پر ہمارے ہاں تین روز تک غمزدہ اہل وعیال کو کھلانے کا رواج ہے مگر امیروں کو غریب ہمسایہ کھلانہیں سکتا ہے کیوں کہ ایک تو وہ لوگ اور ان کے تعزیت پر آنے والے رشتہ دار روکھا سوکھا کھانے کے عادی نہیں ہوتے ہیں ، دوم ان کی کثرت بھی ہوتی ہے اور اس میں بدعات کا بھی بڑا رواج بڑھتا جارہا ہے، اگر محلہ کے لوگ مل کر اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر فنڈ جمع کرکے تعزیت زدوں کوکھلانے پلانے کا بندوبست کریں تو جائز ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

اہل میت کے لئے ایک دن کے کھانے کا نظم کرنا پڑوسیوں اور قرابت داروں کیلئے سنت سے ثابت ہے(۲) ہر آدمی اپنی استطاعت کے بقدر تعاون کرے، اور بدعات سے پرہیز کیا جائے، کھانا اوسط درجہ کا ہو فضول خرچی نہ ہو۔ البتہ کئی آدمی شریک ہوکر اس کام کو انجام دے سکتے ہیں۔

تحریر:ساجد علی      تصویب:ناصر علی ندوی