مسجد میں جنازہ پڑھنا

مسجد میں جنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018
مسجد میں جنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018

مسجد میں جنازہ پڑھنا

سوال:ہمارے محلہ میں جو تقریباً ۲۵۰گھروں کا محلہ ہے ۔ ہم لوگوں کی مسجد کے سامنے (پورب) تقریباً ڈیڑھ سے دو کٹھا جگہ ہے جو چھوٹی جماعت کیلئے کافی ہے، جس میں اب تک جنازہ کی نماز ہوتی رہی ہے۔ کبھی کبھی جنازہ کی بڑی جماعت ہوجاتی ہے جس کے لئے یہ جگہ کافی نہیں ہوپاتی ہے۔ اس حالت میں اپنے چوک (جہاں ایک لمبی چوڑی سڑک ہے) پر نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے۔ وہ سڑک عام راستہ ہے ، چونکہ وہاں ایک طرف ہمارا محلہ دوسری طرف سرکاری آفس ہے جس کی وجہ سے راستہ بند کرکے نماز ادا کرنے میں کوئی زیادہ پریشانی نہیں ہوتی ہے۔

ہمارے محلہ کے کچھ پڑھے لکھے لوگ جو سعودی عرب یا ملیشیا جیسی جگہوں کا دورہ کرکے آئے ہیں کہتے ہیں کہ جب خانہ کعبہ کے اندر جنازہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے تو ہماری مسجد میں بھی نماز جنازہ ہوسکتی ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ملیشیا میں بھی مسجد کے اندر نماز جنازہ ہوتی ہے۔ اگر ان مشوروں پر عمل کیا جائے تو ہمارے یہاں ایک طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے جس کے تحت ہماری مسجد کے پچھم اتنی جگہ ہے کہ (گلی میں) جنازہ مسجد کے باہر رکھ کر (مسجد کے پچھم کی دیوار میں جنازہ کے برابر دیوار ہٹاکر) امام ومقتدی مسجد کے اندر رہ

(۱) درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۰۷

کر نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔ اس صورت میں کیا ہم لوگ نماز جنازہ مسجد کے اندر (جنازہ باہر رکھ کر) ادا کرسکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

خواہ جنازہ مسجد میں ہو یا نماز جنازہ پڑھنے والے مسجد میں ہوں، یا دونوں مسجد میں ہوں ہر حال میں مکروہ ہے۔ احناف کا یہی مسلک ہے، اگر آپ لوگ حنفی ہیں تو مکروہ طریقہ نہ اپنائیں(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی