مسجد میں جنازہ پڑھنا

مسجد میں جنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018
مسجد میں جنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018

مسجد میں جنازہ پڑھنا

سوال:ہمارے یہاں نماز جنازہ کے لئے جگہ کی قلت ہے، اس لیے مسجد کے محراب کے سامنے پچھم کھڑکی کھول کر جنازہ سامنے رکھ دیا جائے اور لوگ مسجد میں صف بناکر کھڑے ہوجائیں تو نماز جنازہ میں کوئی قباحت تو نہیں ہوگی؟ جبکہ ہم لوگ حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔بینوا توجروا

ھــوالــمـصــوب:

مسجد میں نمازجنازہ مکروہ ہے(۱) شہر میں دوسری جگہ مل سکتی ہے، یا قبرستان میں اس کے لئے مخصوص جگہ مل سکتی ہے۔ یہ عذر جگہ کا شرعی نہیں ہے کہ مسجد میں نماز ادا کی جائے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی