مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ

مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018
مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018

مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ

سوال:۱-موتہ کے اعزہ اور دیگر احباب اس کے ایصال ثواب کی غرض سے اگر قرآن خوانی کسی ایک مخصوص جگہ پر کرتے ہیں تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟

۲-کیا موتہ کے عزیز واقارب میں سے کوئی انفرادی طور پر ایصال ثواب کی غرض سے قرآن خوانی کرائے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟

۳-یہ بھی کہا جاتا ہے کہ موتہ کے واسطہ سوا لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اس کو بخشنے سے موتہ کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں؟

۴-قبرستان میں جو لوگ فاتحہ، سورۂ اخلاص، اپنے عزیز اور قبرستان میں جتنے مدفون ہیں اور جملہ مؤمنین کے واسطے پڑھتے ہیں تو کیا یہ درست ہے؟

۵-اگر قرآن خوانی یا فاتحہ قبرستان میں کی جائے اور اس کا ایصال ثواب کسی مخصوص میت کو بخشا جائے تو کیا دیگر مدفون کو بھی وہ ثواب ملے گا اور اگر ملے گا تو کیا یہ حصہ رسدی ہوگا اگر ایسا ہوا تو کیا بڑے قبرستان میں شاید ایک لفظ ثواب بھی کسی کو مشکل سے ملے گا؟

۶-کیا نوافل پڑھ کر موتہ کو ثواب پہنچایا جاسکتا ہے؟

۷-موتہ کو ایصال ثواب کے لئے کیا طریقہ درست ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- درست ہے (۱)بشرطیکہ رسمی نہ ہو اور تلاوت کے اس طریقہ کو لازم بھی نہ سمجھیں اور نہ قربت کا

(۱)علامہ ابن قدامہؒ لکھتے ہیں:

وأی قربۃ فعلھا وجعل ثوابھا للمیت المسلم نفعہ ذلک إن شاء ﷲ، أما الدعاء والإستغفار والصدقۃ وأداء الواجبات فلا أعلمہ فیہ خلافاً إذا کانت الواجبات ممایدخلہ النیابۃ…… وھذہ أحادیث صحاح وفیھا دلالۃ علی انتفاع المیت بسائر القرب لأن الصوم والحج والدعاء والاستغفار عبادات بدنیۃ وقد أوصل ﷲ ==

یہ عمل ایک دوسرے کو بلاوے کی شکل میں ہو۔

۲-درست ہے بشرطیکہ تداعی نہ ہو ااور رسمی نہ ہو۔

۳-اس کی کوئی اصل نہیں ہے، البتہ کلمۂ طیبہ کا ورد قربت ہے ، اس کا ثواب حاصل ہوگا۔

۴-درست ہے۔

۵-جس جس کی نیت سے قرآن بخشا گیا سب کو ثواب ملے گا۔ رسدی اور غیررسدی کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ﷲ کے یہاں ثواب کی کمی نہیں ہے:

وإن من شیٔ إلاعندنا خزائنہ(۱)

۶-نوافل پڑھ کر ایصال ثواب کیا جائے تو اس کا ثواب ملے گا۔

۷-میت کو ثواب پہنچانے کا سب سے بہتر طریقہ اس کے لئے استغفار ہے یعنی اس کے لئے اس کے گناہوں کی معافی کی دعا کرنی چاہئے۔ حدیث میں ہے:

و إن ھدیۃ الأحیاء إلی الأموات الاستغفار لھم(۲)

زندوں کا ہدیہ مردوں کے لئے یہ ہے کہ وہ مردوں کیلئے دعائے مغفرت کریں۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی

نوٹ:قرآن شریف کی تلاوت یاخیرات کرکے ایصال ثواب پہنچایا جاسکتاہے۔