مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ

مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018
مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018

مردوں کو ایصال ثواب کا طریقہ

سوال:حضرت محمد ﷺ کے سامنے آپ کی دوازواج مطہراتؓ، آپ کے صاحبزادے،صاحبزادی،آپؐ کے چچا حضرت حمزہؓ اور کئی صحابہ کرام نے وفات پائی تھی،حضور ﷺ نے کس کس کے لئے کس طریقہ سے ایصال ثواب کیاتھا۔ ایصال ثواب بابت قرآن واحادیث کے حوالہ جات سے اس ناقص العقل کو آگاہ فرمانے کی زحمت گوراہ فرمائیں۔ نیز آج کل مروجہ سوئم کی فاتحہ، چالیسواں کی فاتحہ وبرسی کی فاتحہ بابت حضورؐ کا کیا حکم وحدیث ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

حضور ﷺ سے یہی ثابت ہے کہ کوئی کارخیر کرکے یا قرآن پڑھ کر انفرادی صورت میں یا نمازیں پڑھ کر ایصال ثواب کیا جائے(۲) نیز آج کل سوئم کی فاتحہ ،چالیسویں کی فاتحہ،اوربرسی کی فاتحہ کاجو

(۱)ردالمحتار ج۳،ص:۱۵۳

(۲)وفی البحر: من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرمن الأموات والأحیاء جاز ویصل ثوابھا إلیھم عند أھل السنۃ والجماعۃ کذا فی البدائع۔ ردالمحتار،ج۳،ص:۱۵۲

رسم عوام الناس میں رائج ہے، اس کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی