مردوں کا ہاتھ کہاں رکھاجائے ؟

جمعہ کے روز مرنے کی فضیلت
نوفمبر 11, 2018
نعش کو کتنی دیر گھر میں رکھ سکتے ہیں ؟
نوفمبر 11, 2018

مردوں کا ہاتھ کہاں رکھاجائے ؟

سوال:۱-ہمارے یہاں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ مرنے کے بعد میت کے دونوں ہاتھوں کو سینے پر رکھ دیتے ہیں، کیا ان کا یہ فعل شرعاً درست ہے۔ مرنے کے بعد میت کے ہاتھوں کو کس حالت میں رکھا جائے؟

۲-کیا میت کی طرف سے قربانی کرنا جائز ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-میت کے ہاتھوں کو اپنی حالت میں رکھنا چاہئے، سینے پر رکھنے کی کوئی روایت نہیں ملتی ہے(۳)

۲-میت کی طرف سے قربانی کرنا جائز ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی