قبر میں لٹانے کا طریقہ

شوہر بیوی کو قبر میں اتارسکتا ہے؟
نوفمبر 11, 2018
بغیر کفن کے تدفین
نوفمبر 11, 2018

قبر میں لٹانے کا طریقہ

سوال:میت کو قبر میں دائیں کروٹ لٹانا مسنون ہے حالانکہ اس کے برعکس ہوتا ہے میت کو چت لٹاکر صرف اس کا رخ قبلہ کی طرف کردیا جائے کیا اس صورت میں سنت پر عمل ہوجائے گا، دائیں کروٹ لٹانے کی کیا صورت ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

مسنون تو یہی ہے کہ میت کو دائیں پہلو پر قبلہ رخ کرکے قبر میں رکھا جائے(۱)تاہم قبلہ رخ رکھتے ہوئے چت لٹادینے کی بھی گنجائش ہے،اگر مسنون طریقہ پر عمل نہ ہوپارہا ہو، ہندوستان میں دائیں پہلو پر قبر میں لٹانے کی شکل یہ ہوگی کہ قبر کی مشرقی دیوار سے میت کو دائیں پہلو پر لٹاکر ٹیک دیا جائے اور رخ قبلہ کی طرف ہوجائے گا۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی