بغیر کفن کے تدفین

قبر میں لٹانے کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018
ایک قبر میں ایک سے زائد میت دفن کرنا
نوفمبر 11, 2018

بغیر کفن کے تدفین

سوال:۱-میت کو کفناکر سنت کے طریقہ سے لے جاتے ہیں لیکن چند گز کے فاصلہ پر کفن اتارلیتے ہیں اس کو بالکل برہنہ کردیتے ہیں ، اوپر سے چادر ڈھک دیتے ہیں۔ اسی حالت میں نماز پڑھتے ہیں اور برہنہ حالت میں دفناتے ہیں ، سارے کپڑے صدقہ کردیتے ہیں، پوچھنے پر کہتے ہیں کہ انسان برہنہ پیدا ہوا ہے لہذا برہنہ جانا چاہئے؟

۲-قبر پر اذان دینا کیسا ہے اور کب دی جائے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں مذکور عمل کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔ مذکور عمل سنت کے خلاف ہے،

(۱) قولہ ’’ووجہ إلی القبلۃ‘‘ بذلک أمر رسول ﷲ ﷺ ویکون علی شقہ الأیمن کما قدمناہ۔البحر الرائق، ج۲،ص:۳۳۹

لہذا ایسا کرنے والا شخص گنہگار ہوگا(۱)

۲-قبر پر اذان دینا بدعت ہے اور بدعت واجب الترک ہے(۲)

تحریر:محمدمستقیم ندوی                تصویب:ناصر علی ندوی