اجتماعی نماز جنازہ

نماز جنازہ کے بارے میں وصیت کی حیثیت؟
نوفمبر 11, 2018
عورت اور بچہ کا جنازہ
نوفمبر 11, 2018

اجتماعی نماز جنازہ

سوال:اگر ایک ہی وقت میں کئی جنازے جمع ہوجائیں توان سب کی نماز جنازہ علیحدہ علیحدہ پڑھنا بہتر ہے یا ایک ہی ساتھ، اور اگر ایک ہی ساتھ سب کی نماز پڑھنا جائز ہو تو اگر جنازوں میں بالغ یا نابالغ اور نابالغوں میں بھی مذکر مؤنث ہوں، تو پھر ان کی نماز ایک ساتھ پڑھنے کا کیا طریقہ ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

امام کو اختیار ہے کہ اگر چاہے تو الگ الگ نماز جنازہ پڑھائے اور اگر چاہے تو ایک ساتھ سب کی نماز جنازہ پڑھائے، جنازہ رکھنے کے دو طریقے ہیں، ایک ہی صف میں سیدھے رکھے جائیں یا قبلہ کی جانب ایک کے بعد ایک رکھے جائیں، اس صورت میں اس کی ترتیب ویسی ہی ہوگی جیسے نماز کی

(۱)الفتاویٰ الہندیہ ج۱،ص:۱۶۳

ترتیب ہوتی ہے، پہلے مرد کی پھر بچے، پھر مخنث ، پھر عورتیں ، پھر مراہقات:

ولواجتمعت الجنائز یخیرالإمام ان شاء صلی علی کل واحد علی حدۃ وان شاء صلی علی الکل دفعۃ بالنیۃ علی الجمیع کذا فی معراج الدرایۃ، وھو فی کیفیۃ وضعھم بالخیار ان شاء وضعھم بالطول سطراً واحداً ویقف عند أفضلھم وان شاء وضعھم واحداً وراء واحد الیٰ جھۃ القبلۃ وترتیبھم بالنسبۃ الیٰ الإمام کترتیبھم فی صلاتھم خلفہ حالۃ الحیاۃ(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی