سڑک پر نماز جنازہ کاحکم

سڑک پر نماز جنازہ کاحکم
نوفمبر 11, 2018
غائبانہ نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018

سڑک پر نماز جنازہ کاحکم

سوال:یہ رواج عام ہوگیا ہے کہ سڑک پر جمعہ اور کبھی کبھی جنازہ کی نماز ادا کی جاتی ہے۔ ٹریفک رک جاتا ہے اور آنے جانے والوں کوپریشانی ہوتی ہے۔ سڑک آمدورفت کے لئے رفاہِ عام کی ایک شکل ہے۔ اس طرح کیا سڑک روک کر پڑھی جانے والی نماز شرعاً جائز ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

سڑک عام لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتی ہے نہ کہ نماز پڑھنے کے لئے، اگر بھیڑ کی وجہ سے سڑک پر پڑھنے کی نوبت آجائے جس کی وجہ سے راہگیروں کو تکلیف ہو تو مسلمانوں کو چاہئے کہ حکومت سے درخواست کرکے ایسی جگہ حاصل کرلیں جہاں بسہولت یہ عبادات ادا کی جاسکیں۔ (سیکولر حکومت پر لازم ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے لئے ایسا نظم کرے)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی

نوٹ:رواج عام یا کسی کو پریشان کرنے کے لئے سڑک پر نماز جمعہ یا نماز جنازہ نہیں پڑھی جاتی ہے بلکہ نمازیوں کی مسجد میں یا کسی کھلی جگہ میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً سڑک پر نماز پڑھنی ہوتی ہے لہذا شرعاً جائز ہے۔ بہت تھوڑی دیر راستہ رکتا ہے جس کو ہمارے عوام خندہ پیشانی سے قبول کرلیتے