خنثی کی نماز جنازہ

نسبندی کرانے والے کی نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018
جنازہ پر پھول ڈالنا
نوفمبر 11, 2018

خنثی کی نماز جنازہ

سوال:۱-خنثی کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں اور مسلم قبرستان میں دفن کیا جائے گا یا نہیں؟

۲-بکر نے نماز جنازہ پڑھی اور مسلم قبرستان میں دفن کیا جنہوں نے نماز جنازہ پڑھی ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟

==     یقدر بثلاثہ أیام وقیل عشرۃ وقیل شھر۔ردالمحتار،ج۳،ص:۱۲۵

(۱)درمختار مع الرد،ج۹،ص:۵۵۷

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲-مسلمانوں میں جو بھی خنثی ہو اس کے جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی اور جن لوگوں نے نماز جنازہ پڑھی انہوں نے ایک مسلمان کا حق جوان پر تھا ادا کیا اور نیک عمل کیا۔ کتب فقہ میں خنثی کی نماز جنازہ کے بارے میں صراحۃً حکم موجود ہے:

اذا اجتمعت الجنائز وفیھم جنازۃ الرجل والصبی والخنثی والأنثی والصبیۃ المراھقۃ فالقوم فی وضعھا بالخیار إن شاؤا وضعوا جنازۃ الرجل مما یلی الامام والصبی خلفہ و الخنثی خلف الصبی……وکذلک فی الدفن إذا کانت القتلی کثیرۃ و فیھم الذکور والخناث والإناث(۱)

نوٹ:اس مسلمان خنثی کی نماز بھی پڑھی جائے گی جو پیدائشی نہیں ہے بلکہ عورتوں سے مشابہت اپناتے ہوئے اپنے کو ایسا بنارکھا ہے اگرچہ ایسا شخص فاسق ہے اور اس طرح کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی