جنازہ پڑھانے سے متعلق ایک سوال

جنازہ پڑھانے کا حق
نوفمبر 11, 2018
عید گا ہ میں نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018

جنازہ پڑھانے سے متعلق ایک سوال

سوال:ہمارے گاؤں میں بتاریخ ۱۳؍جون ۲۰۰۱؁ء بروز بدھ کو ایک آدمی کا انتقال ہوگیاتھااورانتقال چونکہ شام کے وقت ہواتھااس لئے تدفین دوسرے دن یعنی ۱۴جون بروز جمعرات کو ہوئی۔ ہمارے گاؤں میں کوئی مقرر امام نہیں ہے اور عموماً ایک محمد نجن صاحب ہیں جو امامت کا فرض انجام دے رہے ہیں اور ہمارے گاؤں میں ابھی پچھلے تین سال پہلے دولڑکوں نے حفظ قرآن پاک شروع کیا تھا جس میں ایک فارغ ہوکر الحمدﷲ عربی اول میں تعلیم حاصل کررہا ہے اور دوسرا بھی انشاء اﷲ اس سال فراغت حاصل کرلے گا تو پہلے حافظ جی جن کی عمر تقریب ۲۵سال ہے، موسم گرما کی تعطیل میں اس وقت گھر ہی پر تھے اور ان سے مرحوم کے چھوٹے بھائی فاروق نے گھر پر آکر کہا کہ حافظ جی نماز جنازہ آپ پڑھادیجئے گا تو حافظ جی نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن جب بعد نماز ظہر نماز جنازہ ہونے کو ہوئی تو وہ امام صاحب آگے کھڑے ہونے لگے تو ان سے حافظ صاحب نے پوچھا کہ آپ

(۱)……ثم إمام الحی فیہ إیھام وذلک أن تقدیم الولاۃ واجب وتقدیم إمام الحی مندوب فقط بشرط أن یکون أفضل من الولی، وإلا فالولی أولی کما فی المجتبیٰ۔ ردالمحتار،ج۳،ص:۱۲۰

(۲)ولہ أی للولی ومثلہ کل من یقدم علیہ من باب أولیٰ الأذن لغیرہ فیھا لأنہ حقہ فیملک ابطالہ۔

درمختار مع الرد،ج۳،ص:۱۲۲

سے کیا کسی نے نماز پڑھانے کو کہا ہے تو انہوں نے مرحوم کے دوسرے چھوٹے بھائی نصیر کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے مجھ سے کہا ہے ۔ یہ سن کر حافظ صاحب جاکر صف میں کھڑے ہوگئے اور نماز شروع ہونے سے قبل مرحوم کے چھوٹے بھائی فاروق ہی نے جو پچھلی صف میں کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب ذرا نیت زور سے بتلادیجئے گا۔ (مذکورہ امام صاحب حافظ نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی غلطی سے انہیں اس لقب سے پکارتا ہے)یہ سن کر بھی امام صاحب نے بآواز بلند نیت بتلادی اور (شاید جلدی میں)اور اجازت بھی نہیں لی اور نماز پڑھادی اور امام صاحب مجمع میں نماز پڑھانے کے زیادہ شوقین ہیں جس کا ثبوت وہ گزشتہ کئی مواقع پر دے چکے ہیں اس لئے اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے اور بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ امام صاحب سے نصیر نے کچھ نہیں کہا تھا جس کو انہوں نے خود تسلیم کیا یعنی وہاں پر انہوں نے جھوٹ بول دیا تھا،اب اس بارے میں یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ نماز ہوئی یا نہیں ہوئی شریعت کے حکم سے آگاہ کریں۔

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں چونکہ ولی شریک ہیں اس لئے نماز جنازہ درست ہوگئی ۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی